بے وفائی کا غم لڑکی کو دبئی سے لاہور لے آیا

11:46 AM, 25 مئی, 2018

حرا اعوان

لاہور (24نیوز) بے وفائی کرنے س پہلے سوچ لیں، عدالتوں کے چکر نہ کاٹنے پڑ جائیں ,منگنی کرکےرقم ہتھیانےکا کیس، شیراکورٹ کی فریدہ منگیتر کیخلاف عدالت پہنچ گئی۔

تفصیلات  کے مطابق شیرا کورٹ کی فریدہ اپنے منگیتر کے خلاف عدالت پہنچ گئی۔ ایڈیشنل سیشن جج سیف اللہ نے کیس کی سماعت کی۔ متاثرہ لڑکی کا کہنا تھا کہ دبئی میں کام کرتی ہوں۔ سیف اللہ سے2013میں منگنی ہوئی۔ منگیترمجھ سےرقم منگواتا رہا۔ لاکھوں روپے ہتھیالیے۔

یہ بھی پڑھیں:گیتا سے شادی کرو اور نوکری پاؤ،فیس بک پر انوکھا اشتہار 

 فریدہ کا مزید کہنا تھا کہ اب پتہ چلا ہے کہ وہ کسی اورسےشادی کر رہا ہے۔ میں نےرقم کا مطالبہ کیا تو مجھے زدوکوب کیا۔ سیف اللہ اب مجھے جان سے مارناچاہتا ہے۔جبکہ عدالت نےہراسگی کی درخواست پرتھانہ شیراکوٹ سےرپورٹ طلب کرلی۔

مزیدخبریں