اصل مجرم فرار، ڈپلیکیٹس کو جیل میں ڈال دیا گیا

اصل مجرم فرار، ڈپلیکیٹس کو جیل میں ڈال دیا گیا


کراچی (24 نیوز) سندھ ہائیکورٹ میں جیل میں قیدیوں کے بائیو میٹرک کرانے سے متعلق درخواست کی سماعت پرعدالت نے سیکرٹری داخلہ کو طلب کرلیا۔

 24 نیوز ذرائع کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں جیل میں قیدیوں کے بائیو میٹرک کرانے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں انصار برنی ٹرسٹ کا کہنا تھا کہ یہ کیس دوہزار تیرہ سے زیر التوا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: بے وفائی کا غم لڑکی کو دبئی سے لاہور لے آیا

جیل انتظامیہ کی ملی بھگت سے ہم نام والے ملزم کو پیسوں کےعوض جیل میں ڈال دیا جاتا ہے۔ تحقیقات کے ذریعے معلوم ہوا 41 کیسز میں اصل مجرموں کی جگہ ہم نام قیدی جیل میں تھے۔ ہائیکورٹ نے 2015 میں جیل میں قیدیوں کی بائیو میٹرک کے تحت حاضری لگانے کا حکم دیا تھا، گزشتہ سال اسی طرح سینٹرل جیل سے دو قیدی فرار ہو گئے تھے۔ عدالت نے درخواست گزار کا موقف سننے کہ بعد آئندہ سماعت پر سیکرٹری داخلہ کو طلب کرلیا۔