نگران وزیراعظم کیلئے پہلی ترجیح تصدق حسین جیلانی ہیں، چودھری نثار


اسلام آباد (24 نیوز) چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم کی تقرری کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں جائیگا، پہلی ترجیح تصدق حسین جیلانی ہیں۔ چودھری نثار علی خان کا  4حلقوں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ، 95 فیصد ایم این اے میرے ہم خیال تھے۔

سابق وفاقی وزیرِداخلہ چودھری نثار کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نگران وزیراعظم کی تقرری کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں جائے گا۔ نگران وزیراعظم کے لیے پہلی ترجیح تصدق حسین جیلانی کی نظر آرہی ہے۔ ایک سوال پر چودھری نثار کا کہنا تھا کہ ضروری نہیں کہ تحریک انصاف میں شامل ہونے والے انتخابات میں کامیاب ہوں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: کس جماعت کے ہاتھ کون سا انتخابی نشان آیا؟؟؟ جاننے کیلئے خبر پڑھیں

 ایک صحافی نے چوہدری نثار سے سوال کیا کہ عمران خان آئندہ وزیراعظم بننے میں کامیاب ہوسکتے ہیں؟ جس پر انہوں نے کہا کہ یہی سوال میرا آپ سے ہے۔ چوہدری نثار نے کہا کہ وہ 4 حلقوں سے الیکشن لڑیں گے۔ 2قومی اور 2 صوبائی اسمبلی کے حلقوں سے الیکشن لڑوں گا۔