سندھ ہائیکورٹ، صوبہ کے سکولوں کی سکیورٹی سے متعلق درخواست کی سماعت

سندھ ہائیکورٹ، صوبہ کے سکولوں کی سکیورٹی سے متعلق درخواست کی سماعت


کراچی(24نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے صوبے بھر کے اسکولوں کی سیکیورٹی سے متعلق دائر درخواست کی سماعت ہوئی، عدالت نے 12 جون تک جواب الجواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے حکومت سندھ کو سیکیورٹی  اقدامات کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں صوبے بھر کے اسکولوں کی سیکیورٹی سے متعلق دائر درخواست کی سماعت ہوئی، عدالت میں سیکرٹری داخلہ سندھ، سیکرٹری تعلیم اور دیگر حکام پیش ہوئے۔ عدالت نے حکام سے استفسار کیا کہ بتایا جائے کی سندھ حکومت نے اسکولوں کے لئے کیا حفاظتی اورعملی اقدامات اٹھائے گئے۔عدالت میں سندھ حکومت کی جانب سے رپورٹ پیش کی گئی.

یہ بھی پڑھیں:پنجاب حکومت نے اساتذہ کو چھوٹی عید پہ بڑی خوشخبری سنا دی

جس میں بتایا گیا کہ صوبے بھر کے تعلیمی اداروں کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے، اسکولوں کے اطراف میں دیواریں قائم کرکے مانیٹرنگ کا عمل بھی سخت کردیا گیا ہے۔ کئی اسکولوں میں سیکورٹی کا مسئلہ تھا تاہم درخواست گزار کی نشاندہی پرمسئلے کو حل کیا گیا۔ عدالت نے 12 جون تک جواب الجواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے حکومت کو سیکورٹی اقدامات کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔