اسد درانی کی کتاب پر قومی اسلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا جائے: نواز شریف

اسد درانی کی کتاب پر قومی اسلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا جائے: نواز شریف


اسلام آباد (24 نیوز) سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کا کیس ہے۔ ان کے خلاف ٹرائل انجام کو پہنچے گا۔ نوازشریف نے اسد درانی کی کتاب پر قومی اسلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

احتساب عدالت میں پیشی کے دوران میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیراعظم نوازشریف جارحانہ موڈ میں نظر آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک وزیراعظم 70، 70پیشیاں بھگت رہا ہے جبکہ ڈکٹیٹر مفرور ہے۔ مشرف کی ٹرائل سے جان نہیں چھوٹ سکتی۔ نوازشریف نے کہا کہ مشرف مکے دکھاتا تھا، کہتا تھا یہ ہے طاقت۔ اب کہاں گیا وہ مکا؟ کہاں گئی طاقت؟

یہ بھی پڑھیں: عمران نے پارلیمنٹ میں آکر "تھوکے کو چاٹا" ہے:سابق وزیر اعظم 

سابق وزیر اعظم نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر بھی تنقید کے نشتر چلائے۔ انھوں نے کہا کہ وہی عمران خان ہیں جنہوں نے پارلیمینٹ پر لعنت بھیجی۔ کپتان اب اپنے الفاظ اور عمل کی وضاحت دیں۔

ن لیگ کے تاحیات قائد نے مزید کہا کہ اسد درانی کی کتاب میں جو انکشاف ہوا، اس پر نیشنل سکیورٹی کا اجلاس بلایا جائے۔ دوبارہ حکومت میں آئے تو قومی کمیشن بنائیں گے۔ صرف ان پر ہی نہیں، اس سے قبل بھی کئی معاملات پر کمیشن بننا چاہیے۔