کراچی کی سیاست میں بڑی ہلچل مچ گئی

کراچی کی سیاست میں بڑی ہلچل مچ گئی


کراچی (24 نیوز) ایم کیو ایم حقیقی کے سربراہ آفاق احمد کی ایم کیو ایم پاکستان سے قربتیں بڑھ گئیں، 27 سال قبل راہیں جدا کرنے والےآفاق احمد نےایم کیوایم کی افطار پارٹی میں شرکت کی جبکہ فاروق ستار کوپارٹی سے دورکردیا گیا۔

 ایم کیو ایم پاکستان کے دشمن دوست بننے لگے، ایم کیو ایم حقیقی کے سربراہ آفاق احمد کی ایم کیو ایم پاکستان سے قربتیں بڑھ گئیں۔ آفاق احمد کی کئی سالوں بعد ایم کیو ایم کی قیادت سے ملاقات ہوئی۔ 1992 کے کراچی آپریشن کے بعد آفاق احمد کی ایم کیو ایم کے علیحدگی اور پھر گرفتاری ہوئی۔آفاق احمد نے رہائی کے بعد نئی پارٹی مہاجر قومی موومنٹ کا اعلان کیا تھا۔

آفاق احمد کا موقف رہا ہے کہ وہ بانی ایم کیوایم والی متحدہ سے کوئی تعلق نہیں رکھ سکتے۔بانی ایم کیو ایم کے علاوہ انہیں ایم کیوایم کی جماعت سے کوئی اختلاف نہیں ہے۔اس سے قبل 18 اکتوبر 2018 کو ایم کیو ایم پاکستان رہنما عامر خان اور

مہاجر قومی موومنٹ کے سربراہ آفاق احمد سے بھی ملاقات ہوچکی ہے۔

جس کے بعد اب ایم کیو ایم کی جانب سے مہاجر قومی موومنٹ کے سربراہ آفاق احمد کو افطار کی دعوت دی گئی اور آفاق احمد نے دعوت قبول کرتے ہوئے افطار پارٹی میں شرکت کی۔ دیکھنا یہ ہوگا کہ آفاق احمد اپنی جماعت ایم کیو ایم میں ضم کرتے ہیں یا نہیں۔یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا۔