سندھ تقسیم نہیں ہوگا، وزیراعظم عمران خان کا دوٹوک اعلان

سندھ تقسیم نہیں ہوگا، وزیراعظم عمران خان کا دوٹوک اعلان


کراچی(24 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے دوٹوک اعلان کردیا ہے کہ سندھ تقسیم نہیں ہوگا،پورے ملک میں ایک جیسا بلدیاتی نظام لائیں گے۔ تاجروں سے خطاب میں کہا معاشی حالات بہترکی جانب جارہے ہیں، آپ ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھائیں۔

 وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا کراچی میں مختصر ایک روزہ دورہ، چند گھنٹوں میں گورنر ہاؤس میں کئی ملاقاتیں ،کئی اجلاس کیے۔  وزیر اعظم پاکستان نے تاجروں کے وفد سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی، ملاقات میں ایف پی سی سی آئی، کراچی چیمبرز آف کامرس اور حکومتی نمائندگان نے شرکت کی۔وزیر اعظم نے تاجر برداری سے گزارش کی کہ وہ ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھائیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت حکومت کی توجہ معاشی استحکام پر مرکوز ہے۔ ایف بی ار اور اسٹیٹ بینک میں ماہرین تعینات کیے ہیں، حکومت سرمایہ کاری کو فروغ میں ہر ممکن تعاون کرے گی۔

وزیر اعظم پاکستان نے اتحادیوں کو ساتھ لیکر چلنے کے لیے بھی ایک بیٹھک لگائی، پارٹی رہنماوں اور جی ڈی اے کے رہنماوں سے علیحدہ ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبے کی سیاسی صورتحال اور وفاقی ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔ 

وزیر اعظم نے دوٹوک لفظوں میں کہا پی ٹی آئی سندھ میں صوبے بنانے کے خلاف ہے۔

وزیر اعظم کے صدارت میں سندھ کے شہریوں کے لیے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم سے متعلق اجلاس بھی ہوا، اجلاس میں صوبے کے بڑے شہروں میں کم آمدنی والے افراد کے لئے رہائشی منصوبے شروع کرنےپرغورکیاگیا۔

وزیر اعظم نےدبئی میں ہونے والی ایکسپو2020 تھیم کمیٹی کے اراکین سے بھی ملاقات کیاور ایکسپو 2020 کو پاکستانی مصنوعات اور سیاحت کے شعبوں کو اجاگر کرنے کے لیئے آئیڈیل پلیٹ فارم قرار دیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer