عدالتی تاریخ میں انقلاب،جج وڈیو لنک سے مقدمات سنیں گے

عدالتی تاریخ میں انقلاب،جج وڈیو لنک سے مقدمات سنیں گے


اسلام آباد(24نیوز)چیف جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کاپاکستان کی عدالتی تاریخ میں زیرالتواء مقدمات کونمٹانے اور غیر ضروری التواء کا راستہ روکنے کے لیے ایک اور بڑا اقدام،ماڈل کورٹس کے قیام کے بعد سپریم کورٹ میں وڈیولنک کے استعمال کا فیصلہ کر لیا گیا۔

سپریم کورٹ میں  کورٹ سسٹم کا باضابطہ آغاز27 مئی بروز پیر ہوگا۔ ملکی عدالتی تاریخ میں پہلی بار چیف جسٹس آصف سعیدخان کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ سپریم کورٹ کمرہ عدالت نمبر ایک میں ویڈیو لنک پر سماعت کرے گا،ابتدائی مرحلے میں کراچی رجسٹری سے وکیل بذریعہ ویڈیو لنک پہلے کیس میں دلائل دیں گے۔

ای کورٹ سسٹم کے ذریعے وکلا اور سائلین کو پیروی میں سہولت ہوگی، ای کورٹ سسٹم سے جہاں سائلین کے وقت اور پیسے کی بچت ہوگی وہاں غیر ضروری التواء کا بھی خاتمہ ہوگا۔

گزشتہ ماہ سے ہی چیف جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی عدالت میں وڈیو لنک سکرینیں نصب کر دی گئی ہیں، ابتدائی مرحلے میں کراچی میں ای کورٹ بنائی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر کی سپریم کورٹ رجسٹریز میں یہ ای کورٹ سسٹم شروع کیا جائے گا۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer