جیل میں ہنگامہ،23 قیدی ہلاک

جیل میں ہنگامہ،23 قیدی ہلاک


کراکس( 24نیوز ) وینزویلا کی جیل میں قیدیوں کی بغاوت کچل دی گئی، جیل حکام کی فائرنگ سے 23 قیدی ہلاک ،14 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

مقامی حکام کے مطابق ریاست پرتگوئیسا کی اکاریگوا ٹاؤن جیل میں قیدیوں اور پولیس سپیشل فورس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جس میں 23 قیدی ہلاک ہوگئے جبکہ 14 پولیس عہدیدار زخمی ہوئے، حقوق انسانی تنظیموں کی جانب سے واقعہ پر تشویش کا اظہار کیا اور پولیس کی جانب سے حدسے زیادہ طاقت کے استعمال پر احتجاج کیا گیا۔

واضح رہے کہ وینزویلا کے قید خانے اور جیل میں گنجائش سے زیادہ قیدی، ہتھیاروں اور منشیات کی موجودگی ہے،جیلوں میں ہونےو الے جھگڑوں اور ہنگامہ آرائی میں ہر سال درجنوں قیدی مارے جاتے ہیں۔