چیئرمین نیب کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) کا بڑا یوٹرن

چیئرمین نیب کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) کا بڑا یوٹرن


پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب کا ملک محمد احمد خان کے بیان سے اظہار لاتعلقی کر دیا۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما ملک احمد خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوءے چیئرمین نیب سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔ ملک احمد خان نے کہا چیئرمین نیب اب احتساب کی پوزیشن میں نہیں رہے،چیئرمین نیب کےخلاف کیس فائل کریں گے۔لیکن پریس کانفرنس کے کچھ ہی دیر بعد مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے یو ٹرن لیتے ہوئے کہا کہ ملک محمد احمد خان صاحب نے جو کہا، وہ ان کی ذاتی رائے ہے .ملک محمد احمد خان کی رائے پارٹی موقف نہیں. پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر ، قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی چئیرمین نیب سے متعلق واضح پارٹی موقف بیان کرچکے ہیں ۔چئیرمین نیب کے واقعہ سے متعلق پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے جو سارے معاملے کی تحقیق کرے.

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔