"مشکل وقت جلد ختم ہونے والا ہے"



اسلام آباد(24 نیوز) مشیرخزانہ حفیظ شیخ کاکہنا ہے کہ مشکلات کے دن ختم ہونے والے ہیں، آنے والا سال استحکام کا سال ہوگا،  بجٹ میں حکومتی اخراجات کم کریںگے،متوسط طبقےکیلئےبجلی وگیس کی قیمت میں اضافہ نہیں ہوگا۔

اسلام آباد میں وزراء کے ہمراہ پریس کانفرنس میں مشیرخزانہ حفیظ شیخ نے قوم کو مشکل وقت جلد ختم ہونے کی امید دیدی، کہاآئندہ6 سے12 ماہ میں حالات بہترہوںگے، جب حکومت سنبھالی توملک پر31 ہزارارب قرض تھا،دوست ممالک سے9ارب ڈالرسےزائد کی امداد ملی۔ حفیظ شیخ نے کہا کہ سعودی عرب سے ادھار پر تیل کی سہولت لی گئی آئی ایم ایف کے بعد ورلڈ بینک اور اے ڈی بی سے 2 سے 3 ارب ڈالرز مل سکیں گے۔ اسلامک ڈویلپمنٹ بینک سے 1 ارب 20 کروڑ ڈالرز سے تیل کی سہولت مل سکے گی آئی ایم ایف شرائط کے تحت کم آمدن اور متوسط بطے کے لیے بجلی اور گیس کی قیمت نہیں بڑھے گی ۔

مشیر خزانہ نے اعلان کیا کہ بجٹ میں حکومتی اخراجات کو کم کرنے کی کوشش کریں گے اگلے بجٹ میں 5500 ارب روپے ٹیکس ٹارگٹ مقرر کریں گے جو لوگ ٹیکس دے رہے ہیں ان پر بوجھ نہیں ڈالیں گے۔حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ ہاؤسنگ ، زراعت اور پرائیویٹ سیکٹر میں نوجوانوں کو روزگار دیا جائے گا۔