"آج تک چیئرمین نیب سے نہیں ملا"



لندن (24 نیوز) اپوزیشن لیڈرشہبازشریف کے حکومت پرشدیدتنقیدکے وار، شہبازشریف کہتے ہیں کہ آج تک چیئرمین نیب سے نہیں ملا اور عمران خان سے زیادہ غلط بیانی کرنےوالا وزیراعظم نہیں دیکھا۔

مسلم لیگ ن کےصدرشہبازشریف کاورکرزاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چیک اپ ضروری تھا اس لیے یہاں آیا، جسم سے کینسر کا مرض ختم ہوچکا ہے، عمران خان سےزیادہ غلط بیانی کرنےوالاوزیراعظم نہیں دیکھا، عمران خان اناپرست انسان ہیں،  آج تک چیئرمین نیب سے نہیں ملا،  مہنگائی اوربےروزگاری سے عوام شدید پریشان ہیں،عید کے بعد تمام جماعتیں جمع ہوں گی اور مشاورت سے فیصلہ کریں گے،  اب لوڈشیڈنگ ہورہی ہےتواس کاذمہ دارکون ہے؟عمران خان سوچتےرہتےہیں کہ کس طرح اپوزیشن کودیوارکےساتھ لگائیں، ہماری حکومت آتے ہی عمران خان کنٹینر پر چڑھ گئےتھے، 2013میں ملک میں20،20 گھنٹےکی لوڈ شیڈنگ ہوتی تھی، ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ بہت بڑا چیلنج تھا، نوازشریف نے ملک سے اندھیروں کاخاتمہ کیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer