کسی کو بھی قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے: وزیراعلیٰ سندھ

کسی کو بھی قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے: وزیراعلیٰ سندھ
24 News HD - CM Sindh


کراچی (24 نیوز): وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے حب اور کراچی میں دو اہم سڑکوں کا افتتاح کیا اور احتجاج کے باعث سڑکیں بند کرنے اور اشتعال انگیزی کا نوٹس لیتے ہوئے قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کر دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سرجانی ٹائون اور حب ریور روڈ پر دو اہم سڑٖکوں کا افتتاح کردیا،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ احتجاج کا حق سب کو ہےمگر کسی کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ پنجاب میں میڑو بس منصوبہ ایک سال میں مکمل کرلیتے ہیں  مگر کراچی میں چار سالوں سے گرین لائن منصوبہ بنایا جارہا ہے،گورنر سندھ کی عزت کرتا ہوں مگر انہیں سیاسی معاملات کا پتہ نہیں۔