کینسر کی علامات،شہباز شریف کے تین سی ٹی سکین کیے گئے


اسلام آباد( 24نیوز )قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا اسلام آباد کے ہسپتال میں طبی معائنہ مکمل کرلیا گیا،ان کو نیب کی تحویل میں ہسپتال لایا گیاجہاں ان کے خون کے نمونے لیے گئے اور سی ٹی سکین بھی کیا گیا۔

شہباز شریف کے تین سی ٹی سکین ٹیسٹ کئے گئے، ان کے سینے، پیٹ، ناف کے سی ٹی سکین ٹیسٹ کئے گئے، شہباز شریف کا سی ٹی سکین نجی لیبارٹری سے کرایا گیا ، اپوزیشن لیڈر لیب میں دو گھنٹے تک رہے۔

میڈیکل بورڈ نے شہباز شریف کو تین پلین سی ٹی سکین تجویز کئے تھے، گزشتہ روز پولی کلینک ہسپتال کے ڈاکٹرز نے میڈیکل بورڈ بنانے کا کہا تھا۔ نیب ذرائع کے مطابق شہباز شریف کو منگل کو ہوائی جہاز کے ذریعے لاہور لے جایا جائے گا اور روانگی کے لیے ٹکٹ کل حاصل کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ شہباز شریف ماضی میں سرطان کے مرض سے صحت یاب ہوئے تھے اور ان کے خون کی حالیہ تجزیاتی رپورٹ میں کینسر کی علامات دوبارہ ظاہر ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔