حکومت سرمایہ کاروں کے راستے میں ہر رکاوٹ دور کرے گی: وزیراعظم



اسلام آباد ( 24نیوز )   وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ ہم 50 لاکھ گھر بنارہے ہیں جو بڑا ہدف ہے اور اس کے لیے چین سے بھی سرمایہ کاری لائیں گے۔

وفاقی دارالحکومت میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہماری نوجوان آبادی ہے اور ہمیں نوکریوں کی ضرورت ہے، ہماری حکومت کی پالیسی سیدھی ہے۔

 سرمایہ کاری اور کاروبار کے راستے میں جو رکاوٹیں ہیں انہیں دور کرنا ہمارا کام ہے کیونکہ کاروبار کرنا جتنا آسان ہوگا، اتنی زیادہ سرمایہ کاری ہوگی، اس سے روزگار بڑھے گا اور ہم لوگوں کو غربت سے نکال سکیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ  کچھ دنوں میں چین جارہے ہیں، کوشش ہے کہ سی پیک کے نیچے بننے والے پراجیکٹ میں جوائنٹ ایڈونچر کیا جائے، اس سے پاکستان میں سرماریہ کاری ہوگی۔

  عمران خان نے مزید کہا کہ چین سے ہاؤسنگ کے شعبے پر بھی بات ہوگی، ہم عام انسانوں کے لیے 50 لاکھ گھر بنارہے ہیں جو بہت بڑا ہدف ہے تاکہ اسے آسان قسطوں پر دیں، اس کے لیے بھی سرمایہ کاری لائیں گے۔

Shazia Bashir

Content Writer