کپتان کے کھلاڑی زرداری کے ہو گئے

کپتان کے کھلاڑی زرداری کے ہو گئے


24 نیوز: آصف علی زرداری کی نظریں کے پی کے پر جم گئیں، پی ٹی آئی کی آج 3 وکٹیں گرنے کا امکان، مسلم لیگ ن کو مظفرگڑھ سے بڑا جھٹکا لگنے کاامکان،4 ممبران اڑان بھرنے کے لیے تیار۔

تفصیلات کے مطابق آصف علی زرداری کی نظریں کے پی کے پر جم گئیں۔ پی ٹی آئی کی آج 3 وکٹیں گرنے کا امکان نظر آنے لگا۔  ذرائع کے مطابق زاہددرانی،عبیداللہ مایار،نگینہ خان پیپلزپارٹی میں شمولیت کااعلان کرینگے۔

واضح رہے کہ  تینوں ارکان لاہور میں آصف علی زرداری سےملاقات کےبعد اعلان کرینگے۔ تینوں ارکان کو پی ٹی آئی نے شوکاز نوٹس جاری کر رکھے ہیں۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کو مظفرگڑھ سے بڑا جھٹکا لگنے کاامکان ہے۔مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے 4 ممبران صوبائی اسمبلی اڑان بھرنے کی تیاری کرنے لگے۔ذیشان گورمانی پہلے ہی ن لیگ کو خیر باد کہ چکے ہیں۔ اب علمدار قریشی، مرتضی رحیم کھر، خان محمد جتوئی چار ممبران صوبائی اسمبلی نے مسلم لیگ ن چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ صوبائی ارکان آج پریس کانفرنس میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔