ملک میں پیدا ہونے والا ہر بچہ سوا لاکھ روپے کا مقروض ہے: فاروق ستار


کراچی(24نیوز) ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستارنے کہا ہے کہ ن لیگ نے کشکول توڑنے کی بجائے اس کا حجم بڑھا دیا ہے۔ ملک میں پیدا ہونے والا ہر بچہ سوا لاکھ روپے کا مقروض ہے۔

کراچی کے نجی ہوٹل میں ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم گو کہ تنظیمی بحران سے گزر رہی ہے تاہم پھر بھی شیڈو بجٹ پیش کیا ہے۔  فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے کشکول توڑنے کا دعویٰ تو کیا مگر وقت کے ساتھ ساتھ کشکول کا سائز بڑا کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:سیاسی کیرئیرختم ،خواجہ آصف نااہل ہوگئے

فاروق ستار نے کہا کہ ستر سالوں سے جو بجٹ بن رہےہیں وہ روایتی ہیں۔ ضروریاتِ زندگی، بجلی ، کھاد اور دیگر اہم اجناس پر ٹیکس کم کرنا ہوگا۔ڈاکٹر فاروق ستار نے مطالبہ کیا کہ بڑے ڈیم نہیں بن رہے تو چھوٹے ڈیم بنائے جائیں۔ چاروں صوبوں بلخصوص کراچی کو بھی سی پیک کا حصہ بنایا جائے۔