’’پنگی ری‘‘ نے چین کو جواب دے دیا


24 نیوز:چینی سائنسدان اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ وہ پہاڑ جہاں شمالی کوریا جوہری تجربے کرتا تھا، جزوی طورپرمنہدم ہوگیا ہے،اب وہاں مزید جوہری تجربے نہیں کیے جاسکتے۔

چینی سائنسدانوں کے مطابق گذشتہ سال ستمبر میں شمالی کوریا کے جوہری تجربے کے بعد کئی آفٹر شاکس آئے اور جس پہاڑ پر تجربہ کیا گیا اس کے اندر کا کچھ حصہ منہدم ہوا ہے۔ چینی سائنسدانوں کی یہ تحقیق امریکی سائنسی جریدے جیو فیزیکل ریسرچ لیٹرز میں شائع ہونے والی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب اسمبلی کے باہر ڈینگی ملازمین، پولیس میں جنگ چھڑ گئی 

 اس تحقیق میں کہا گیا ہے کہ جوہری تجربے کے ساڑھے 8 منٹ بعد پہاڑ کا حصہ منہدم ہوا۔ پنگی ری نامی سائٹ شمالی کوریا کے شمال مشرق میں پہاڑی سلسلے میں واقعے ہے۔ پنگی ری پر 2006 سے اب تک 6 جوہری تجربے کیے جاچکے ہیں۔