ڈیم فنڈز کی تفصیلات ایوان میں پیش کرنے کا مطالبہ



اسلام آباد(24نیوز)مسلم لیگ ن کی رکن مریم اورنگزیب نے ڈیم فنڈ کی تفصیلات ایوان میں پیش کرنے کا مطالبہ کردیا ۔مریم ورنگزیب نے کہا ہے کہ اب تک کتنی رقم ڈیم فنڈ میں جمع ہو ئی اور یہ فنڈ ریزنگ کب تک جاری رہے گی، وزیر آبی وسائل نے کہا ہے کہ وہ ڈیم فنڈ کی شفافیت سے لاعلم ہیں۔

علی محمد خان نے جواب دیا کہ حکومت ڈیم فنڈ سمیت ہر معاملے میں شفافیت پر یقین رکھتی ہے،  وزیر آبی وسائل ملک سے باہر ہیں، واپسی پر مکمل تفصیل ایوان میں پیش کریں گے۔

محسن داوڑ نے کہا کہ    کرم تنگی ڈیم کے فیز ٹو میں شمالی وزیرستان کے ایک پورے شہر کے ڈوبنے کا خدشہ ہے،وزیراعلی نے یقین دھانی کرائی تھی کہ یہ ڈیم نہیں بنے گا۔

وفاقی وزیر موصلات مراد سعید نے جواب دیا کہ کرم تنگی ڈیم کے حوالے سے جرگے کیے گئے، مقامی لوگوں کے خدشات کو دور کرنے کی کوشش کررہے ہیں، یہ پاکستان اور قبائلی علاقوں کی فلاح کا منصوبہ ہے، جب تک ایک ایک شخص کو مطمئن نہ کیا، ڈیم نہیں بنے گا۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer