حکومت نے بینکنگ سیکٹرسے قرض لینےکے تمام ریکارڈ توڑ دئیے

حکومت نے بینکنگ سیکٹرسے قرض لینےکے تمام ریکارڈ توڑ دئیے


اسلام آباد(24 نیوز) حکومتی اداروں اور کارپوریشنوں نے بھی بینکنگ سیکٹرسے قرض لینےکےریکارڈ توڑ دئیے، رواں مالی سال کےساڑھے9ماہ میں314ارب روپےقرض لیا۔

 اسٹیٹ بینک کےمطابق رواں مالی سال حکومتی اداروں اورکارپوریشنوں کی طرف سے اب تک بینکنگ سیکٹر سے مجموعی طور پر 314 ارب 3 کروڑ روپے کے نئے قرضے لیے گئے جوملکی تاریخ کا نیا ریکارڈ ہے،  رواں مالی سال کےدوران اپریل کےدوسرے ہفتےکےاختتام تک واپڈا، پی آئی اے، او جی ڈی سی سمیت دوسرے سرکاری اداروں اورکارپوریشنوں کی طرف سے مجموعی طور پر مقامی بینکوں سے گزشتہ سال کے مقابلے میں 95 فیصد زائد قرضے لیے گئے۔

گزشتہ مالی سال اس عرصے میں ان اداروں کی طرف سے 160 ارب 83 کروڑ روپے قرض لیا گیا تھا، رواں مالی سال کے نئے قرضوں کے بعد حکومتی اداروں اور کارپوریشنوں کے ذمہ مقامی بینکوں کےقرضوں کامجموعی حجم 13 کھرب 82 ارب 23 کروڑ روپے تک پہنچ گیا، مقامی قرضوں کےعلاوہ سرکاری اداروں اورکارپوریشنوں کے بیرونی قرضوں کا مجموعی حجم 382 ارب روپے سے زائد ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer