آئی ایم ایف مشن جلد پاکستان پہنچ رہا ہے

آئی ایم ایف مشن جلد پاکستان پہنچ رہا ہے


اسلام آباد (24 نیوز) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات 29 اپریل سے شروع ہوں گے ، وزارت خزانہ نے مذاکرات کی تیاریاں اور انتظامات مکمل کرلیے۔

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے لیے وزارت خزانہ کا اجلاس اسٹیٹ بینک اسلام آباد میں ہوا جس میں گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ اور اعلی حکام نے شرکت کی اجلاس میں آئی ایم ایف سے مذاکرات کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا جبکہ قرض معاہدے کی تفصیلات پر غور کیا گیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات 29 اپریل کو شروع ہوں گے۔

آئی ایم ایف مشن جلد پاکستان پہنچ رہا ہے، آئی ایم ایف مشن کی سربراہی ارنستو ریگو کریں گے۔  پاکستانی وفد کی سربراہی مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ کریں گے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف پہلے ہی قرض معاہدے پر اتفاق کرچکے ہیں تاہم معاہدے کی تکنیکی تفصیلات طے کرنا باقی ہیں،  پاکستان کی کوشش ہے کہ قرض معاہدے کو جلد سے جلد حتمی شکل دی جائے.

Malik Sultan Awan

Content Writer