وزیر اعظم نے نئے اٹارنی جنرل کے نام کی منظوری دیدی

وزیر اعظم نے نئے اٹارنی جنرل کے نام کی منظوری دیدی


اسلام آباد( 24نیوز)نئے اٹارنی جنرل کی تعیناتی کے معاملہ پر وزارت قانون نے سمری وزیر اعظم آفس کو ارسال کردی، وزیر اعظم عمران خان نے نئے اٹارنی جنرل کے نام کی منظوری دیدی۔

تفصیلات کے مطابق وزارت قانون نے سمری وزیر اعظم آفس کو ارسال کردی، وزیر اعظم عمران خان نے حالات کا جا ئز ہ لیتے ہو ئے نئے اٹارنی جنرل کے نام کی منظوری دیدی۔ سینئیر قانون دان انور منصور کو اٹارنی جنرل بنانے جانے کا امکان ہے،مزید اٹارنی جنرل کی تعیناتی کا حتمی فیصلہ نوٹیفکیشن جاری کر کے کیا جائے گا، نوٹیفکیشن ایک سے دو روز میں جاری ہوگا۔

نئی حکومت نے آتے ہی اداروں کی کارگردگی کو مزید بہتر بنا نے کے لیے مو ثر تبدیلیاں کی ہیں تا کہ ملکی خوشحالی اور ترقی کو مستحکم بنا یا جا ئے ، وزیر اعظم عمران خان نے نئے اٹارنی جنرل کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے ، نئے اٹارنی جنرل کے لئے جس سیاسی شخصیت کا نام سامنے آرہا ہے وہ سینئیر قانون دان انور منصور ہیں اس کے علاوہ اور ناموں بھی زیر غور ہیں۔صدر مملکت وزیراعظم کی نصیحت  پر اٹارنی جنرل کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کریں گے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔