مسیحا مسیحائی بھول گئے۔۔۔

مسیحا مسیحائی بھول گئے۔۔۔


پاکپتن ( 24نیوز )ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر اسپتال پا کپتن میں انسانیت بھی شرما گئی،شناختی کارڈ اورپرچی نہ ہونے پر ڈاکٹرز نے مریضہ کا علاج کرنے سے انکار کردیا،مریضہ سسک سسک کردم توڑگئی،وزیراعلیٰ نے واقعہ کا نوٹس لےلیا۔

تفصیلات کے مطابق  پاکپتن کے ڈی ایچ کیو اسپتال میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا۔ خواجہ عزیز مکی چوک کی سلمیٰ بی بی کوتشویشناک حالت میں اسپتال لایا گیا۔ ورثاء کے پاس شناختی کارڈ نہ ہونے پرعملے نے پرچی بنانے سے ہی انکارکردیا۔  ڈاکٹرز کے پاس لےکر گئے تو  انہوں نے بھی پرچی کے بغیر چیک کرنے سے انکار کردیا.خاتون کے ورثاء گھرسے شناختی کارڈ لے کر پہنچے توسلمیٰ اللہ کو پیاری ہوچکی تھی.میت لیجانے کے لیے انتظامیہ نے ایمبولینس تک نہ دی. ورثاء ویل چیئرپر ہی میت لے گئے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج نے سلمیٰ کا علاج نہ کرنے کا بھانڈا پھوڑ دیا.وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے خاتون کی ویل چیئرپر ہلا کت کا نوٹس لے لیا۔کمشنر ساہیوال اور ڈپٹی کمشنر پاکپتن سے رپورٹ طلب کر لی گئی۔