محمد عرفان نے تاریخی ریکارڈ قائم کر دیا

محمد عرفان نے تاریخی ریکارڈ قائم کر دیا


پورٹ آف اسپین(24نیوز)  پاکستانی کھلاڑی محمد عرفان کی کیربئین پریمیر لیگ میں ڈھوم ، ٹی 20 کی تاریخ میں سب سے کم رنز دینے کا ریکارڈ بنا دیا، محمد عرفان کے سامنے کرس گیل بھی فیل ہوگئے۔ 

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹرمحمد عرفان نے ٹی 20 کرکٹ میں تاریخ رقم کردی۔ کیربئین پریمیر لیگ میں باربیڈوز ٹرائی ڈینٹز کی جانب سے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 اوورز میں 23بالز پر ایس ٹی کٹس کے بلے بازوں کو ایک اسکور بھی نا بنانے دیا۔  سات فٹ لمبے پاکستانی کھلاڑی محمد عرفان نے پہلے ٹی20 کنگ کرس گیل کو نشانہ بنایا ۔ پھر ایون لیوس کا شکار کر کے اپنی دوسری وکٹ حاصل کی ۔ محمد عرفان نے اپنے سپیل کا واحد اسکور اپنے اخری اوور کی آخری بال پر دیا۔ اپنی ایکنومیکل بولنگ کی بدولت محمد عرفان میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔