24نیوز بچوں کی آواز بن گیا

24نیوز بچوں کی آواز بن گیا


اسلام آباد( 24نیوز ) اسلام آباد کے سیکٹر آئی نائن فور میں آسائشوں سے محروم بچے چھٹی کے دن قریبی پارک میں تفریح منا رہے ہیں لیکن پارک کی حالت زار بچوں کی تفریح میں رکاوٹ بن رہی ہے.

خوبصورت سیاحتی مقام اور تمام سہولیات سے آراستہ پارک کا خواب آنکھوں میں سجائے ٹوٹے جھولوں سے لٹکتے ہنستے کھیلتے تفریح کرتے  بچے  اسلام آباد کے سیکٹر آئِی نائن فور کی کچی بستی کے متوسط طبقے سے تعلق رکھتے ہیں،  ان بچوں کی یہ واحد تفریح گاہ اب زوال پذیری کا شکار ہے۔

پارک میں بچوں کی تفریح کے لیے موجود تمام ہی جھولے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جس کی جانب انتظامیہ کی کوئی توجہ نہیں ، بچوں کا کہنا ہے کہ ان کی کل کائنات یہ چھوٹا سا پارک ہے جہاں وہ دوستوں،  ہم جولیوں کے ساتھ تفریح کے لمحات گزارتے ہیں۔

ٹوئنٹی فور نیوز کو اپنے درمیان پا کے بچوں نے اپنے پارک کے لیے آواز بلند کی،  پارک کی بہتری لیے خوب نعرے لگائے۔پارک کی حالت زار کے باوجود غریب گھرانوں کے یہ بچے ہنستے کھلکھلاتے ٹوٹے جھولوں پر زندگی کے بہترین لمحات گزارنے کی تگ و دو کرتے ہیں۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔