امیر خان جوگیزئی کو گورنر نامزد کرنے کی خبر میں صداقت نہیں: ترجمان وزیراعظم ہاؤس

03:37 PM, 26 Aug, 2018

وقار نیازی

اسلام آباد(24نیوز) ترجمان وزیر اعظم ہاؤس نے کہا ہے کہ امیر محمد خان جوگیزئی کو گورنر بلوچستان نامزد کرنے کی خبر میں صداقت نہیں ہے،  امیر محمد خان جوگیزئی کا نام تجویز کیا تھا کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔

ترجمان وزیراعظم ہاؤس کا کہنا ہے کہ  گورنر بلوچستان کیلئے امیر محمد خان جوگیزئی کا نام صرف تجویز کیا گیاتھا اس حوالہ سے  کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا تھا۔انھوں نے مزید کہا کہ امیر محمد خان سے متعلق سامنے آئے بعض شواہد کی بنا پر انہیں گورنر کا عہدہ دینے کی تجویز پر مزید پیشرفت نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز امیر محمد خان جوگیزئی کو گورنر بلوچستان کے عہدے کے لیے نامزد کیا گیا تھا اور اس سلسلہ میں ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری سے امیر محمد خان جوگیزئی نے ملاقات بھی کی۔

 گورنر نامزد ہونےکے بعد ان کے خلاف نیب میں زیر تفتیش مقدمات کی خبریں آنے لگ گئیں۔ان پر   کڈنی سینٹر کے لیے طبی آلات اور سامان کی خریداری کے فنڈز میں خرد برد کے الزامات ہیں لیکن انہوں نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔

مزیدخبریں