بابا بلھے شاہؒ کے عرس کی تقریبات جاری

بابا بلھے شاہؒ کے عرس کی تقریبات جاری


قصور(24 نیوز) برصغیر کے عظیم صوفی شاعر بابا بلھے شاہ رحمتہ اللہ علیہ کے عرس کی تقریبات قصورمیں جاری ہیں، عقیدت مندوں نے بڑی تعداد میں مزارپر حاضری دی۔

برصغیر کے عظیم صوفی شاعر حضرت بابا بلھے شاہ کے 262 ویں عرس کی تقریبات جار ی ہیں۔ عقیدت مندوں کی بڑی تعداد نے بُلھے شاہ کے مزار پر حاضری دی، اس موقع پر فنکاروں نے بُلھے شاہ کا کلام گاکر حاضرین کے دل موہ لیئے ، عقیدت مندوں کی گھنگروں کے ساتھ دھمال نے سماں باندھ دیا۔

مجلس بلھے شاہ کے زیر اہتمام اُنتیسویں بلھے شاہ کانفرنس کا انعقاد بلدیہ ہال میں کیا گیا​ جس میں ملک بھر سے آئے ہوئے دانشوروں ۔ادیبوں ۔شاعروں کے علاوہ سیاسی سماجی شخصیات نے شرکت کی اس موقع مقررین نے حضرت بابا بلھے شاہ کی تعلیمات پر روشنی ڈالی مقررین کا کہنا تھا کہ حضرت بابا بلھے شاہ نے کسی ایک فرقے کی بات نہی کی بلکہ کل جہاں کی بات کی صلح جوئی اور پیار محبت کی بات کی تقریب کے آخر میں لوک گلوکار سائیں ظہور احمد نے بابا بلھے شاہ کا کلام گایا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer