وزیراعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے

وزیراعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے


اسلام آباد(24نیوز) وزیراعظم عمران خان کشمیر کے مسئلے پر آج قوم سے خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے۔

واضح رہے کہ 5 اگست کو بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370 کا خاتمہ کر کے آئینی حیثیت ختم کردی تھی اور  مقبوضہ وادی میں کرفیو بھی لگا دیا تھا۔ مقبوضہ کشمیر میں مسلسل 22 روز سے لاک ڈاؤن ہے، انٹرنیٹ سروس بند اور حریت رہنما اور سیاسی قیادت بھی گرفتار ہیں۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔