پوری ٹیم اچھا کھیلنے کیلئے توجہ دے رہی ہے: سرفراز احمد

پوری ٹیم اچھا کھیلنے کیلئے توجہ دے رہی ہے: سرفراز احمد


لاہور (24نیوز) دورہ نیوزی لینڈ کے لیے تیاریاں بہت اچھی چل رہی ہیں، کپتان قومی کرکٹ ٹیم سرفراز احمد کا میڈیا سے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے.

تفصیلات کے مطابق دورہ نیوزی لینڈ کے لیے تیاریاں جاری ہیں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نےمیڈیا گفتگو میں کہا کہ پوری ٹیم اچھا کھیلنے کیلئے توجہ دے رہی ہے، امام الحق نے اچھا پرفارم کیا اور اپنی سلیکشن کے فیصلے کو درست ثابت کیا،کپتان نے مزید کہا باؤلنگ ہمارا بہترین ہتھیار ہے ،امید ہے کہ نیوزی لینڈ میں ہمواری بیٹنگ بھی چلے گی۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم 3 جنوری سے ایک روزہ پریکٹس میچ سے دورے کا آغاز کرے گی، جبکہ گرین ٹیم دورہ نیوزی لینڈ میں 5 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی کی سیریز کھیلے گی۔