گڑھی خدا بخش: بینظیر بھٹو کی برسی،پی پی رہنماؤں کی آمد کا سلسلہ شروع


گڑھی  خدا بخش (24 نیوز) شہید محترمہ بےنظیر بھٹو کی دسویں برسی کے سلسلے میں پیپلز پارٹی کے رہنما گڑھی خدا بخش پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ,اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی اور سابق وزیر اعلی ٰسندھ سید قائم علی شاہ  کی بھی گڑھی خدابخش آمد ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلی ٰسندھ سید قائم علی شاہ،اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی  گڑھی خدابخش آمد ہوئی۔ انہوں نے محترمہ شہید کے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ شہید زندہ ہوتے ہیں یہ ہمارا ایمان اور عقیدہ ہے۔مراد علی شاہ نے شہدا کی مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کرکے پھولوں کی چادر چڑھائی۔
دوسری جانب چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نوڈیرو ہاؤس پہنچ چکے ہیں، جہاں آصف علی زرداری پہلے سے موجود ہیں۔ نوڈیرو ہاؤس میں پارٹی اجلاس ہوگا، جس میں کل کے جلسے اور آئندہ انتخابات پر حکمت عملی تیار کی جائے گی۔