سفارتخانوں کی منتقلی، 10ممالک سے رابطوں کا اسرائیلی دعویٰ


یروشلم (24 نیوز) اسرائیلی غرور کی رسی جل گئی مگر بل ابھی تک نہیں گیا۔ اسرائیلی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں سفارتخانہ منتقل کرنے کے حوالے سے 10 ممالک سے رابطہ میں ہیں۔

اسرائیلی ڈپٹی وزیر خارجہ زیپی ہوٹوویلز کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ القدس میں سفارت خانہ منتقل کرنے کے حوالہ سے 10 ممالک سے رابطہ میں ہیں۔

ڈپٹی وزیر خارجہ نے کسی ملک کا نام نہیں لیا، البتہ یہ اشارہ دیا کہ ان ممالک میں کچھ یورپین ہیں۔ اسرائیلی وزیر کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا فیصلہ مدد گار ثابت ہو گا۔