روس سے کراچی آئی ڈولفنز کا سراغ مل گیا

روس سے کراچی آئی ڈولفنز کا سراغ مل گیا


کراچی (24 نیوز) کراچی میں روس سے لائی گئی 2ڈولفنز کی پراسرار گمشدگی کا ٹوینٹی فورنیوز نے پتہ چلا لیا۔بیمار پڑنے پرپانی کی بلی اوربلوگا نامی ڈولفنز کو واپس روس بھیج دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق روس سے کراچی آئی دو  ڈولفنز  جن کا نام پانی کی بلی اور بلوگا تھا. کہا ں گئے،24 نیوز نے غائب ہونے و الے آبی حیات کا پتہ لگالیا۔ ڈولفنز کو آٹھ ستمبر دوہزار سولہ کو ڈولفن شو کے لیئے روس سے کراچی لایا گیا، مگر بنا اجازت پانی کی بلی اور بلوگا سمیت دونوں ڈولفنز کو روس واپس بھیج دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے،کہ بیماری کے باعث ایک ڈولفن کی بینائی بھی ضائع ہوچکی تھی، جبکہ ڈولفنز کو چالیس لاکھ روپے ماہانہ پر کراچی لایا گیا تھا۔دوسری جانب ڈولفن شو انٹرنیشنل تمام حقائق سے لاعلم ہے۔

اس معاملے کی انکوئری کے لیئے محکمہ وائلڈ لائف نے ڈولفن شو انٹرنیشنل کو نوٹس بھیج دیا ہے۔ نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے، کہ دونوں ڈولفنز کو بنا اجازت کمرشل میں استعمال کیا گیا۔

مزید دیکھیں: