بھارت احسان فراموشی میں سرفہرست، جھوٹ کا سرپرست

بھارت احسان فراموشی میں سرفہرست، جھوٹ کا سرپرست


اسلام آباد (24 نیوز) پاکستان نے بھارتی دہشتگرد کلبھوشن سے اس کے اہل خانہ کی ملاقات جیل مینوئیل کے خلاف جا کر کرائی، لیکن بھارت کو راس نہ آئی۔ بھارت کا جھوٹا میڈیا ، پاکستان کے جذبہ خیرسگالی کو توڑ مروڑ کر پیش کرتا رہا۔ دفترخارجہ نے بھارت کے تمام الزامات کو مسترد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے انسانی ہمدردی دکھائی لیکن بھارت نے سرحد پار سے گولی چلائی۔ کنٹرول لائن پر 3 پاکستانی فوجی جوان شہید کردیئے۔ جبکہ ساتھ ہی بھارت کے ساس بہو میڈیا نے کہنا شروع کردیا کہ بھارت نے سرجیکل اسٹرائیک کر کے پاکستانی فوجیوں کو شہید کیا۔

اہم خبر: چیتنا یادیو کے جوتوں میں مشکوک مواد موجود، دفتر خارجہ کی تصدیق

ذرائع کے مباطق ترجمان پاک فوج نے اس بات کی تردید کی اور کہا کہ کسی بھارتی فوج کے اہل کار نے ایل او سی پار نہیں کی۔ جوانوں کی شہادت سرحد پار سے ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں ہوئی۔ بھارتی میڈیا کا دعویٰ اپنے عوام کو خوش کرنے کے لئے تھا۔

واضح رہے کہ ایل او سی پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ سے جوانوں کی شہادت کے واقعے پر قائم مقام بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا اورشدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔

یہ ویڈیو بھی دیکھیں: