استنبول( 24نیوز ) امریکہ کے شام سے نکلنے کے اعلان کے بعد ترکی نے اپنی افواج داخل کردیں۔
عرب میڈیا کے مطابق سو کے قریب فوجی گاڑیاں شام کے بارڈر میں داخل ہوتے دیکھیں گئیں،جن پر جدید اسلحہ اور دیگر فوجی سامان موجود تھا، شام کے بارڈر پر یہ نقل و حرکت ترک صدر طیب اردگان کے اعلان کے بعد دیکھنے میں آئی،یادر ہے امریکہ کے شام سے فوج نکالنے کے اعلان کے بعد ترک فوجیں شام کے کرد علاقے میں داخل ہوئی ہیں۔
ادھر ترکی نے افغانستان میں اپنی فوج کا قیام بڑھاتے ہوئے اس میں اضافے کا عندیہ بھی دیا ہے،یادر ہے امریکہ نے افغانستان میں فوج میں کمی کرتے ہوئے اپنے جوانوں کو نکال لیا ہے۔
دوسری جانب شام کے سرکاری ٹی وی کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے دمشق کے علاقے میں لبنان کی فضائی حدود سے میزائل حملے کئے جس میں کئی میزائلوں کو شامی ائیر ڈیفنس نے مار گرایا،سیریئن آبزرویٹری کا کہنا ہے کہ اسرائیلی طیاروں نے دمشق کے جنوب میں تین اہداف کو نشانہ بنایا جو مسلح گروپوں کے ہتھیاروں کے ڈپو تھے،اس حملے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
An IDF aerial defense system activated in response to an anti-aircraft missile launched from Syria.
— Israel Defense Forces (@IDF) December 25, 2018
اسرائیل کے جانب سے اس کارروائی کی تصدیق نہیں کی گئی تاہم اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس نے اپنا فضائی دفاع کا نظام نافذ کر دیا ہے تاکہ شامی میزائلوں کو روکا جا سکے۔