’’قاتل گرفتار ہوجائیں گے نہیں، قاتل گرفتار چاہییں‘‘

’’قاتل گرفتار ہوجائیں گے نہیں، قاتل گرفتار چاہییں‘‘


24نیوز : وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ امن امان کی صورتحال پربرہم ہوگئے، ان کا کہنا ہے کہ چھ ہفتوں میں چھ بڑے واقعات ہوگئے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مکمل خود مختاری دی لیکن نتائج اچھے نہیں مل رہے، قاتل گرفتار ہوجائیں گے نہیں، قاتل گرفتار چاہییں۔

اجلاس کے دوران ڈی آئی جی ساؤتھ جاوید عالم اوڈھو نے بریفنگ دی اور بتایا کہ جائے وقوع سے گولیوں کے 5 خول ملے ہیں، جنہیں فرانزک کے لیے بھجوا دیا گیا۔  علی رضا عابدی کے آئی فون کو تحویل میں لے کر ڈی کوڈ کروایا جارہا ہے، جس سے مزید شواہد کو استعمال کیا جائے گا جبکہ پولیس نے علی رضا عابدی کے والد کا انٹرویو بھی کیا ہے۔

ڈی آئی جی نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں کافی شہادتیں موجود ہیں، جن کے ذریعے قاتل جلد گرفتار کرلئے جائیں گے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ قاتل گرفتار ہوجائیں گے نہیں، مجھے قاتل گرفتار چاہییں۔

شازیہ بشیر

Content Writer