سپریم کورٹ :مختلف مقدمات کی سماعت آج ہوگی


اسلام آباد(24نیوز) سپریم کورٹ میں آج وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوگی،غیر معیاری اسٹنٹس کی فروخت، ایم ڈی پی ٹی وی تقرری سے متعلق از خود نوٹسز کی سماعت بھی آج ہو رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں آج اہم مقدمات کی سماعت ہو گی،وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت آج ہو گی،طلال چوہدری نے ہفتے کے روز سپریم کورٹ میں نوٹس کا جواب جمع کروا دیا،طلال چوہدری نے عدالت سے توہین عدالت کا نوٹس واپس لینے کی استدعا کی ہے۔ جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سماعت کرے گا۔
اسی طرح غیر معیاری اسٹنٹس کی فروخت سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت آج ہو گی،ایم ڈی پی ٹی وی تقرری سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت آج ہو گی،مارگلہ کی پہاڑیوں پر درختوں کی کٹائی سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت آج ہو گی،چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ مقدمات کی سماعت کرے گا،لاپتہ افراد کی بازیابی کیلیے دائر درخواستوں پر سماعت بھی آج ہو گی،جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سماعت کرے گا۔