کراچی : شارع فیصل پر فائرنگ کے واقعے کا ملزم عدنان پاشا تاحال گرفتار نہ ہوسکا


کراچی (24نیوز) کراچی کی شارع فیصل پر فائرنگ کے واقعے کا ملزم عدنان پاشا تاحال گرفتار نہیں ہوسکا، پولیس کے مطابق ملزم اندرون سندھ روپوش ہے، ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں اندرون سندھ روانہ کر دی گئی ہیں، پولیس نے ملزم کا موبائل ڈیٹا بھی حاصل کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ذاتی جھگڑے،سے قانون شکنی،، اور پھر مقدمے کا سامنا، شارع فیصل پر فائرنگ کرنے والا عدنان پاشا تاحال گرفتار نہ ہوسکا،،،پولیس کی جانب سے ملزم کا موبائل فون ڈیٹا حاصل کرلیا گیا ہے۔
ملزم کی آخری لوکیشن جامشورو کی آئی ہے،،ملزم کی گرفتاری کے لئے پولیس کی ٹیمیں اندرونِ سندھ روانہ کردی گئی ہیں، گزشتہ روز پولیس کی جانب سے مقدمہ درج کرکے،،ملزم کے برادرِ نسبتی سمیت سات افراد کو حراست میں لیا جاچکا ہے،،، ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم عدنان پاشا کی جانب سے سٹی کورٹ سے ضمانت کے لئے رجوع کرنے کا امکان ہے۔

اظہر تھراج

صحافی اور کالم نگار ہیں،مختلف اخبارات ،ٹی وی چینلز میں کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں