کراچی:پان منڈی میں شہری سڑک پرڈیرے ڈالنے پرمجبور

کراچی:پان منڈی میں شہری سڑک پرڈیرے ڈالنے پرمجبور


کراچی(24نیوز) علاقہ پان منڈی میں شہری سڑک پرڈیرے ڈالنے پرمجبور،گزشتہ روز عمارت گرنے سے مکین گھرکی چھت سے محروم،متاثرین کو ابھی تک متبادل جگہ فراہم نہیں کی جاسکی۔

تفصیلات کے مطابق علاقہ پان منڈی میں گزشتہ روز گھر کی عمارت کاعقبی حصہ گرگیاتھا۔خوش قسمتی سےکوئی جانی نقصان نہیں ہوامگر 18گھرانےپلک جھپکنےمیں سڑک پربیٹھنےپرمجبورہوگئے۔ کوئی سرکاری یاسیاسی نمایندہ مددکےلیےنہیں آیا تومتاثرین نےٹینٹ لگاکراحتجاج شروع کردیا۔ متاثرین کیا کہنا تھا کہ ہمیں متبادل رہائش دی جائےیااسی مکان کی مرمت کرکےرہائش کےقابل کردیاجائے۔

دوری جانب سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نےعمارت کومخدوش قراردےکرنوٹس آویزاں کردیاہے۔اس کےساتھ عمارت کی بجلی اورگیس کی فراہمی بھی بندکردی گئی ہے۔