بھارت اپنے مکروہ عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو گا،سینٹرز

 بھارت اپنے مکروہ عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو گا،سینٹرز


اسلام آباد(24نیوز)سینیٹ کی منتخب قیادت نے بھارت کی جانب سے کی جانے والی دراندازی کی بھرپور مذمت کی ہے، بھارت پر جنگی جنون سوار ہے۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ ملک کے دفاع میں پوری قوم سیسہ پلای ہوئی دیوار ثابت ہو گی، بھارت اپنے مکروہ عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو گا، بین الاقوامی برادری کو بھارت کی اشعال انگیزی اور لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کا نوٹس لینا چاہی۔

قائدایوان سینیٹ شبلی فراز نے کہا ہے کہ ایوان بالا بھارت کے بزدلانہ اقدامات کی شدید مذمت کرتا ہے، بھارت امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھے۔ ہماری افواج ملکی دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں، مودی سرکار انتخابات جیتنے کے لالچ میں خطے کا امن تہہ و بالا نہ کرے۔

قائد حزب اختلاف سینیٹ راجہ محمد ظفر الحق نے کہا کہ پاکستان کو انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور نہ کیا جائے۔پوری قوم بھارتی انتہا پسندی اور غیرذمہ دارانہ اقدام کی بھرپور مذمت کرتی ہے۔  پاکستان کی امن کی خواہش کا غلط مطلب نہ لیا جائے، بھارت کے جنگی جنون سے خوف زدہ ہونے والے نہیں، بھارت کے بے بنیاد پروپیگنڈے اور مصنوعی جمہوری دعوؤں کی کلی کھل گئی۔ بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer