اسلام آباد ہائیکورٹ :پورنو گرافی روکنے کیلئے رپورٹ طلب، پندرہ دن میں چیئرمین پی ٹی اے تعینات کرنے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ :پورنو گرافی روکنے کیلئے رپورٹ طلب، پندرہ دن میں چیئرمین پی ٹی اے تعینات کرنے کا حکم


اسلام آباد (24نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پورنو گرافی روکنے سے متعلق حکومتی اقدامات کی رپورٹ طلب کرلی،عدالت نے حکومت کو پندرہ روز میں چیئرمین پی ٹی اے تعینات کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔جسٹس شوکت صدیقی نے سماعت کے دوران سیکرٹری داخلہ سے پوچھا کہ بتائیں کہ پورنو گرافی کیسے پھیلائی جا رہی ہے؟ حکومت نے روکنے کے کیا اقدامات کیے؟ سیکریٹری داخلہ نے آگاہ کیا کہ تمام سٹیک ہولڈرز سے مل کر کام کررہیہیں ابتک 22 ہزار سے زائد لنکس بلاک کردیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کے خلاف درخواست پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے سماعت کی ہے،عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہسیکرٹری داخلہ بتائیں کہ پورنو گرافی کیسے پھیلائی جا رہی ہے؟ حکومت نے روکنے کے کیا اقدامات کیے؟ پورنو گرافی کا پورا انٹرنیشنل گینگ ہے،جس سے کسی بھی گھر کی زینب اور کلثوم محفوظ نہیں،حکومت کی طرف سے پیکا ایکٹ 2016 میں ترمیم سے متعلق وزارت آئی ٹی کا مجوزہ مسودہ عدالت میں پیش کیا گیا جس پر جسٹس شوکت صدیقی نے کہا کہ ڈرافٹ کے مطابق تعلیمی اداروں میں پورنو گرافی کو فری ہینڈ دے رہے ہیں، ڈرافٹ میں پورنو گرافی کی تعریف نہیں لکھی گئی، ایسا کونسا لٹریچر ھے جو پورنو گرافی پر مشتمل ھوتا ھے؟ وزارت آئی ٹی میں ایسے دماغ ہیں جن میں کیڑا ہے، جن کا مقصد پاکستان کو سیکس فری بنانا ہے۔
جواب میں سپیشل سیکرٹری نے کہا ہے کہ تمام سٹیک ہولڈرز سے مل کر چار اجلاس کیے ہیں، پی ٹی اے نے 212 ویب سائٹس بلاک کی ہیں، پی ٹی اے 22210 ویب سائٹس کے لنکس بلاک کردئیے ہیں۔جسٹس صدیقی نے کہا ہے کہ ٹی وی چینلز پر مارننگ شوز نے تباہی پھیر دی ہے،جو مارننگ شوز بنیادی اخلاقیات اور اسلامی شعائر کے خلاف ہیں ان چینلز پر پابندی لگائی جانی چاہیے، پیمرا کیا کر رہا یے؟ کیا پیمرا بے بس ہے؟ دنیا کی سب سے بڑی دہشت گردی اور پورنو گرافی کی تربیت کا مرکز ہالی وڈ ھے، جرائم پھیلانے میں ہالی وڈ کا مرکزی کردار یے،الزام ہمارے مدارس پر لگایا جاتا ھے، جہاز کیسے اغواء ھوتے ہیں،قتل کیسے کرتے ییں،جرائم کی مکمل ترغیب دی جاتی ہے، لاس اینجلس دہشت گردی کا مرکز ھے،بچوں کی تمام ویڈیو گیمز بھی جرائم پر مبنی ہیں۔
عدالت نے پندرہ روز میں چیئرمین پی ٹی اے تعینات کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ممبر فنانس پی ٹی اے کی بھی تعیناتی کریں،عدالت نے پیمرا سے مارننگ شو میں پورنو گرافی سے متعلق رپورٹ طلب کر لی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے فحاشی روکنے سے متعلق اعلی اختیاراتی کمیٹی تشکیل دے دی۔کمیٹی بیرون ملک سے آنی والی فلموں کا بھی جائزہ لے، پاکستان کے کلچر،اخلاقیات کے خلاف فلموں پابندی لگائی جائے،سماعت پندرہ روز تک ملتوی کردی گئی ہے۔