محکمہ تعلیم سندھ ایجوکیشن کی بہتری کیلئے متحرک ہوگیا


کراچی(24نیوز) محکمہ تعلیم سندھ معیارتعلیم بہتر بنانے کے لیے متحرک ہوگیا۔سرکاری اسکولوں میں کیمبریج کا نصاب پڑھایا جائے گا۔اساتذہ کی ٹریننگ شروع کردی گئی،نجی اسکولوں کیخلاف شکایات پر نوٹسز بھیجنا شروع کردئیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے تعلیمی معیار کی بہتری اور طلبا کی تعداد کو بڑھانے کے لیے مثبت قدم اٹھایا گیا ہے،، سرکاری اسکولوں میں بھی طلبہ کیمبریج اور اولیول کا نصاب پڑھ پائیں گے منصوبہ بنالایا گیا ہے، بنیادی طور پر سندھ کے انگلش میڈیم سرکاری اسکولوں میں کیمبرج نصاب کا آغاز کیا جائے گا جس کے لیے اساتذہ کی ٹریننگ کا عمل بھی شروع کردیا گیا ہے،، کیمریج نصاب نافظ العمل کرنے کے لیے محکمے نے ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکول کی سربراہی میں 7 رکنی کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے جو کہ اساتذہ کی جانچ پڑتال اور نصاب کے حوالے سے تمام تر امور پر نظر رکھے گی۔
دوسری جانب معمولی تعلیم یافتہ اساتذہ بھرتی کرنے پر نجی اسکولوں کے خلاف بھی ایکشن کا آغاز کردیا گیا۔والدین کی شکایات موصول ہونے پر ایس ایم پبلک اسکول کو معمولی تعلیم یافتہ اساتذہ کی بھرتی، غیر معیاری اشیا کے کینٹین میں فروخت ہونے اور اساتذہ کے غلط رویے کے خلاف نوٹس بھیج دیا ہے جس کا 5 روز میں جواب طلب کرلیا گیا ہے۔ مناسب جواب نہ ملنے پر اسکول کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔