الیکشن کمیشن نے اپنی ناکامی کا اعتراف کرلیا

الیکشن کمیشن نے اپنی ناکامی کا اعتراف کرلیا


اسلام آباد(24نیوز) جاگنے والی رات الیکشن کمیشن کا سارا سسٹم سو گیا.  الیکشن کمیشن نے ناکامی کا اعتراف کر لیا. 

سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے  پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپنی ناکامی کا اعتراف کرلیا ۔ انھوں نے کہا کہ آر ٹی ایس سسٹم بیٹھ گیا ہے۔بابر یعقوب نے کہا کہ سسٹم بیٹھ جانے کی وجہ سے تمام پر یزائیڈنگ افسران کو نتائج لیکر خود آر او ز کے پاس پہنچنے کی ہدایت کی ہے ۔ اس نظام کو پہلی بار آزمایا گیاہے لیکن جب تمام پریزائڈنگ آفیسر نے آرٹی ایس سسٹم کی ذریعے جلدی میں آراوز تک نتائج پہنچانے کی کوشش کی تو آرٹی ایس سسٹم بیٹھ گیا جس کی وجہ سے تاخیر کاسامنا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے وزیراعظم بننے کی راہ ہموار ہونے لگی

انہوں نے مزید کہا کہ اگر اس سسٹم کو استعمال نہ کیا جاتا تو پھر اعتراضات اٹھنا تھے ۔ انہوں نے کہا کہ اب پریزائیدنگ افسران خو د آر اوز کے پاس نتائج لے کر جانا شروع ہوگئے ہیں اور ایک آدھ گھنٹے تک نتائج آنا شروع ہو جائیں گے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔