وزیر اعظم ہاﺅس میں نہیں رہو ںگا :عمران خان


اسلام آباد( 24نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ تاریخی کامیابی پر قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور مجھ اعتماد کرنے پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں،شدید گرمی میں بھی عوام نے انتخابات میں حصہ لیا اور پولنگ کیلئے گھروں سے نکلے۔

 یہ بھی پڑھیں۔۔۔ عام انتخابات،بڑے بڑے برج الٹ گئے
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے قربانی دے کر ووٹ کیلئے نکلے اور الیکشن کو کامیاب بنایا،چاہتا ہوں سارا پاکستان متحد ہو۔

انہوں نے کہا ہے کہ میں ذاتی حملے بھول چکا ہوں،احتساب مجھ سے شروع ہونا چاہئے،میرے بعد میرے وزرا کا احتساب ہوگا،اپنے خرچے کم کرینگے،سیاسی انتقامی کارروائی نہیں کرینگے،ہم سارے گورنر ہاﺅسز کو عوام کے زیر استعمال لائینگے،ہماری حکومت فیصلہ کرے گی وزیر اعظم ہاﺅس کا کیا کرنا ہے،عوام کے ٹیکس کے پیسوں کی حفاظت کروں گا،وزیر اعظم ہاﺅس میں نہیں رہوں گا،غربت کے خاتمے کیلئے چین کے تجربے سے مستفید ہونگے،امریکہ کے ساتھ تعلقات میںتوازن لائینگے، پاکستان کو ایسے چلائینگے جیسے پہلے نہیں چلایا گیا۔

کسی کو اعتراض ہے تو سارے حلقے کھولنے کو تیار ہوں،میں نے چار حلقے کھولنے کا کہا تھا تو کسی نے ساتھ نہیں دیا تھا۔