الیکشن سے متعلق نواز شریف کا پہلا بیان آگیا

الیکشن سے متعلق نواز شریف کا پہلا بیان آگیا


اسلام آباد(24نیوز) الیکشن سے متعلق نوازشریف کاپہلا بیان آگیا۔ ان کا کہنا ہے کہ  الیکشن چوری کرلئے گئے۔ ان کاکہنا تھا کہ کچھ حلقوں سے ن لیگ تو ہار ہی نہیں سکتی تھی لیکن پھر بھی ہار گئی۔ 

نوازشریف کاکہنا ہے کہ الیکشن چوری کرلئے گئے۔ انتخابی نتائج پر ردعمل کااظہار کرتےہوئے ان کاکہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں بدترین کارکردگی کے باوجود تحریک انصاف کو جتوایا گیا۔  خیبرپختونخوا کے نتائج کی بنیاد پر ملک بھر کے نتائج پر اثر ڈالا گیا۔ سول بالادستی کیلئے کھڑے رہیں گے.ان کاکہنا تھا کہ کچھ حلقوں سے ن لیگ تو ہار ہی نہیں سکتی تھی، نواز شریف نے کہا کہ  آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔ علاوہ ازیں نوازشریف نے خاقان عباسی، عابدشیرعلی اور فیصل آباد کے حلقوں کا ذکر بھی  کیا۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔