عام انتخابات، بلوچستان سے کون جیتا، کون ہارا؟

عام انتخابات، بلوچستان سے کون جیتا، کون ہارا؟


کوئٹہ (24نیوز) صوبہ بلوچستان میں بلوچستان عوامی پارٹی سبقت لے گئی۔ بلوچستان عوامی پارٹی 12نشستوں کے ساتھ پہلےنمبر پر ہے۔

ملک بھر کے عام انتخابات   میں ووٹرز نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ بلوچستان میں رئیسانی کی کارنر میٹنگ میں  ہونے والے بڑے سانحہ کے بعد بھی بلوچستان کی غیور اور بہادر لوگوں نے ملکی انتخابات میں خوب دلچسپی لی اور ملک امن دشمنوں پر واضح کردیا کہ وہ کسی اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: الیکشن سے متعلق نواز شریف کا پہلا بیان آگیا

بلوچستان کی اگر  بات کی جائے تو یہاں سے عوامی پارٹی سبقت لے گئی،  بلوچستان عوامی پارٹی 12نشستوں کے ساتھ پہلےنمبر پر ہے۔ایم ایم اے 9نشستوں کیساتھ دوسرے اوربی این پی 8نشستوں کیساتھ تیسرے نمبرپر ہے۔ پاکستان تحریک انصاف ،اے این پی اور آزادامیداروں نے 3،3نشستیں حاصل کی نشستیں حاصل ہیں۔ جیپ کا نشان بلوچستان سے بھی دونشستیں حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔ 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔