خیبرپختونخواہ میں

خیبرپختونخواہ میں" پی ٹی آئی" نے کتنی سیٹیں جیتیں؟


پشاور(24نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا میں اپنا قلعہ مضبوط کرلیا۔ کپتان کے کھلاڑیوں کی پارٹی 68 نشستوں کیساتھ کلین سویپ کردیا۔

ملک بھر کے عام انتخابات   میں ووٹرز نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں ووٹرز کا  ٹرن آؤٹ 50 فیصد سے زائد تھا۔ اگر بات کی جائے خیبر پختونخواہ کی تو یہاں پر بھی ٹرن آؤٹ پہلے سے اچھا رہا اور لوگوں نے تحریک انصاف کو واضح اکژیت دے کر ثابت کردیا کہ ان کے دلوں میں ایک ہی جماعت یعنی پی ٹی آئی بستی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عام انتخابات، بلوچستان سے کون جیتا، کون ہارا؟

عام انتخابات 2018 ، صوبے بھر میں مجموعی طور پر 68 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ۔ صوبے میں ایم ایم اے 9نشستوں کیساتھ دوسرے اور اے این پی 6نشستوں کیساتھ تیسرے نمبر پر  رہی۔ ن لیگ اورآزاد امیدواروں نے صوبے میں 5،5نشستوں پرکامیابی سمیٹی ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی نے 4اورجیپ نے خیبرپختونخوا سے ایک نشست جیتی۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔