مری میں غنڈہ گردی کا ایک اور واقعہ


مری (24نیوز) مری میں قانون تماشا بن کر رہ گیا۔ سیاحوں کے بعد مری والے انتظامیہ پر چڑھ دوڑے۔

مری میں سیاحوں کو مضر صحت کھانا دینے کے حوالے سے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم  نے مری کا دورہ کیا ۔ دورہ کے دورانپنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم پر مری میں حملہ کیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین کی موجودگی میں چیکنگ ٹیم پر حملہ کیا گیا۔سابق ایم پی اے راجہ حنیف عباسی کے ہوٹل  ورکرز نے  ٹیم کو یرغمال بھی کیا۔تھوڑی ہی دیر بعد قانون حرکت میں آیا اور یرغمال بنانے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے حوالات میں بند کردیا ۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں جرائم کے مختلف واقعات

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نےمضر صحت  کھانے بیچنے والے ریسٹونٹ پر جرمانہ کیا جبکہ اچھے ریسٹونٹ کی تعریف بھی کی ۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔