بلاول بھٹونے فواد چودھری کوگلے لگالیا

بلاول بھٹونے فواد چودھری کوگلے لگالیا


اسلام آباد(24 نیوز) بلاول بھٹواورفواد چودھری کی پارلیمنٹ ہاؤس کی راہداری میں ملاقات ہوئی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹونےوفاقی وزیر فوادچودھری کوگلے لگالیا۔دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات پارلیمنٹ ہاؤس کی راہداری میں ہوئی،پارلیمنٹ کی سیڑھیوں سے اترتے ہوئے بلاول بھٹو نےآواز لگائی،میرے فواد بھائی کہاں جارہے ہیں، جس پر فواد چودھری نے کہا کہ آپ کےلئے راستہ کلیئر کرا رہا ہوں۔دونوں رہنماایک دوسرے کوگلے ملے اور کچھ دیرخوشگوار ماحول میں گفتگوبھی ہوئی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer