حکومت نے بی این پی مینگل کو منالیا

حکومت نے بی این پی مینگل کو منالیا


اسلام آباد،کوئٹہ(24نیوز)حکومت بی این پی مینگل کو منانے میں کامیاب ہوگئی ، پہلے اقرار پھر انکار، اب دوبارہ حکومت کے ساتھ بیٹھنے کو تیار  ہوگئی۔

نئی شرائط کے مطابق بلوچستان میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 3 گھنٹے کم کیا جائے گا ،لاپتہ افراد کے معاملہ پر بی این پی کی قیادت کی عسکری قیادت سے ملاقات بھی ہو گی،ذرائع  کے مطابق  اہم این ایز  کو 15 کروڑ روپے ڈویلپمنٹ فنڈ ملے گا۔ افغان مہاجرین کے معاملہ پر بی این پی مینگل نے حکومت کو مزید مہلت دے دی وفاقی وزارتوں اور محکموں میں بلوچستان کے 6 فیصد موٹی پر جلد عمل در آمد ہو گا۔

ذرائع کے مطابق ریکوڈک اور سینڈک کی آمدن کا دس فیصد مقامی آبادی پر خرچ ہوگا۔ نوکریاں بھی ملیں گی۔ بلوچستان میں 3 سے 4 ڈیم تعمیر کرنے کی یقین دہانی بھی کرا دی گئی۔ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ بی این پی مینگل نے اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کافیصلہ کیا ہے۔

اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ مشاورتی اجلاس میں کیاگیا،حکومت 6نکات پر عملدرآمد کے لئے سنجیدہ کوششیں کررہی  ہے،پارٹی رہنمائوں کا کہنا ہے کہ اپوزیشن پہلے اپنی پوزیشن واضح کرےتو پھر بات ہوسکتی ہے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer