لورالائی پولیس لائن تباہی سے بچ گیا،بڑا حملہ ناکام

لورالائی پولیس لائن تباہی سے بچ گیا،بڑا حملہ ناکام


راولپنڈی(24نیوز)3 خودکش بمباروں کی لورا لائی پولیس لائن پر حملے کی کوشش ناکام،تینوں ہلاک کردیا گیا،ایک اہلکار شہید دوسرا زخمی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق3 خودکش بمباروں  نے لورالائی پولیس لائن پر حملے کی کوشش کی جسے ناکام بنادیا گیا، آئی ایس پی آر کے مطابق  تینوں خودکش حملہ آوروں کو پولیس نے چیک پوسٹ پر موثر طریقے سےچیک کیا، ایک خودکش بمبار کو داخلی گیٹ پر، دیگر دو کو پولیس لائن کے اندر ہلاک کردیا گیا۔

ایف سی اور کوئیک ریسپانس فورس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچے،  فائرنگ کے تبادلے میں ایک خودکش بمبار نے اپنے آپ کو اڑا  لیا،  دوسرے خودکش بمبار کو  سکیورٹی فورسز نے ہلاک کردیا، دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں کانسٹیبل اللہ نواز شہید،2کانسٹیبل شدید زخمی ہوگئے، آئی ایس پی آر   سکیورٹی  فورسز نے لورالائی پولیس لائن کمپائونڈ کو کلئیر کردیا۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer